رائے بریلی: ضلع کے بار گڑھ میں 5 افراد کا دشمنی کی وجہ سے قتل کردیا گیا۔ تین افراد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا جبکہ دو کو انکی کار میں زندہ جلادیا گیا۔قتل کے لئے سماج وادی لیڈر اور روحانیہ کے سابق پرمکھ شو کمار یادو سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے اس کے علاوہ چار ملزمان کے نام معلوم نہیں ہے ۔
یہاں پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرین پرتاپ گڑھ سے رائے بریلی جارہے تھے ۔ انہوں نے خاتون پردھان رام شری کے معاون پر دھادوا بول دیا۔ بعدا زاں لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور ان کی گاڑی میں آگ لگادی جس میں دو افراد زندہ جل گئے ۔ تین افراد جو بھاگنے کی کوشش کررہے تھے انہیں گاؤں والوں نے پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ مرنے والوں کے نام روہت شکلا، انوپ مشرا، انکش مشرا ،نریش شکلا اور برجیش شکلا بتائے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو سنگھ نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے یہ واردات ہوئی ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر گولی چلائی ۔ اس کے بعد تین افراد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔ تاہم ایک دوسری رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ ایک گروپ نے جو اپنی ایس یو وی کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا مگر کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی اور اس وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔