صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں واقع حضرت ابراہیم علیہ السلام کے روضے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔
روضہ ابراہیمی کے متولی حفظی ابوسنینہ نے بتایا ہے سیکڑوں کی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح حملہ کرکے روضہ ابراہیمی کو اپنے حصار میں لے کر فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا۔
بعد ازاں سیکڑوں صیہونی روضہ ابراہیمی میں داخل ہوئے اور وہاں اپنا مذہبی تہوار منایا ہے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا۔
دوسری جانب صہیونی وزیر زراعت کی سرکردگی میں بھی صیہونیوں کے ایک گروپ نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کم سے کم سولہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔