غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسرائیلیوں کے ایک مذہبی گروپ کو سرخ بچھیا (Red Heifer) کی قربانی سے قبل ان سے مشابہت رکھنے والی ایک گائے کی قربانی کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس قربانی کا مقصد مسجدِ اقصیٰ کی جگہ پر ایک نئے یہودی ہیکل کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کرنا ہے۔
یہودی روایت کے مطابق ایک سرخ گائے کی قربانی کے بعد ہی یروشلم میں ٹمپل ماؤنٹ پر تیسرا ہیکل اس جگہ دوبارہ تعمیر ہو سکے گا، جہاں آج مسجدِ اقصیٰ اور ڈوم آف دی راک قائم ہے۔
واضح رہے کہ 2022ء میں 5 بے عیب اور بے داغ سرخ بچھیائیں ٹیکساس کے ایک کھیت سے اسرائیل لائی گئی تھیں۔
اب انہیں فلسطینی شہر نابلس کے قریب ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی شیلو میں رکھا گیا ہے، جنہیں صحیح وقت آنے پر مخصوص قربان گاہ میں جلا کر قربان کیا جائے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک وسیع و عریض سفید رنگ کی مخصوص قربان گاہ ہے۔