سعودی عرب، اسرائیل اور لبنان میں بھی کورونا وائرس میں کئی افراد مبتلا ہو گئے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے آج اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ہندوستان کے ایک سو میل اور فی میل نرسوں میں سے ایک جو سعودی عرب کے الحیات ہسپتال میں کام کر رہے ہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہوا۔
ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب لبنان کے وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ ایک شخص کورونا وائرس میں مشکوک پایا گیا جسے بیروت کے رفیق حریری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔