بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 15 مئی ؛ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل عروج پر ہے اور اب تک تین لاکھ سے زائد افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 44 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1،12،118 کیسز بڑھے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 44،27،704 ہوگئی جبکہ 3،01،711 لاکھ افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 81،970 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27،920 مریض مکمل طور صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں 14 لاکھ سے ز ائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں 14،17،350 افراد متاثر ہیں اور 85،884 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔