نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے میرٹھ کے ہاشم پوراعلاقہ میں1987میںہوئے قتل عام معاملے میںا ترپردیش پولیس کی سی بی -سی آئی ڈی کی رپورٹ عام کرنے کی بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کی اپیل بدھ کو منظورکرلی۔
Police victims of Hashimpura riots submitting memorandum at DGP office in Lucknow on Thursday.
TOI Lucknow Photo – By TOI
جسٹس ایس مرلی دھر اورجسٹس ونود گوئل کی بنچ نے حالانکہ قتل عام معاملے کی آگے کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کی سوامی کی اپیل خارج کردی۔ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کی عرضی پر اپنے حکم میں کہا کہ قتل عام کی واردات کے تین دہائی گزرجانے کے بعد اس میں کوئی اہم واقعہ نہیں ہوا ہے اورنہ ہی ایسے کوئی سراغ ملے ہیں جس سے آگے ایس آئی ٹی کی جانچ کی ضرورت ہو۔ غورطلب ہے کہ سوامی نے اس معاملے میں پی اے سی کے 16سابق جوانوں کو بری کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج دینے والی اپنی عرضی میں آگے کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کی اپیل کی تھی۔