بارہ بنکی : کیبل سے لوہے کی راڈمیں اترے کرن کی زد میںآکر ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ گھرو الوں نے پولیس کو اطلاع دئے بغیر آخری رسوم اداکردی۔دیویٰ کوتوالی کے تحت موضع سپہیاکارہنے والا کرش چندرراوت کا بیٹا روہیت اترپردیش پولیس میں بھرتی کیلئے تیاری کررہاتھا۔ اسی تیاری کے مدنظروہ حسب معمول صبح دوڑ لگانے کیلئے گیا تھا۔ واپس لوٹنے پر وہ چھپڑ کے نیچے واقع ایک لوہے کی راڈ پر ٹیگا تولیہ اس نے جیسی ہی اٹھایا وہ کرن کی زد میں آکر بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیا۔دراصل اس راڈ سے کیبل لگاہواتھا۔موت کے بعد گھروالوں نے پولیس کو اطلاع دئے بغیر لاش کی آخری روسوم اداکردیں۔