سوڈان میں مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا.
اس طرح فوجی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ سے 25 اکتوبر سے فوجی کودتا کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں جان بحق ہونے واالوں کی تعداد 79 ہو گئی۔
ہزاروں شہریوں نے سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف رواں ہفتے بھی مظاہرہ کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت خرطوم میں ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی۔ مظاہرین فوجی حکومت کے خاتمے اور ایک عوامی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے تھے۔