برازیلیا ، 23 اکتوبر ( یواین آئی) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 497 سے بڑھ کر 155،900 ہوگئی ہے۔ ملک کی وزارت صحت نے اس بارے میں یہ اطلاع دی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے 24858 نئے کیسز درج ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5323630 تک پہنچ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برازیل، امریکہ اور ہندوستان کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا ملک ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔