ماسکو، 19 اکتوبر (اسپوتنک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے اموات کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔
یہ اطلاع ماسکو کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے دی۔ مرکز نے اتوار کو بتایا’’ماسکو میں کورونا وائر س کے باعث 51 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ‘‘۔ اس سے قبل یہاں ہفتہ کے روز 52اور جمعہ کے روز 54 مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔
مرکز نے بتایا کہ ماسکو میں کووڈ- 19 سے اموات کی تعداد 6009 ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز ، روس میں اس مہلک وائرس کے 15،099 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور ان میں سے 4،610 کیسز ماسکو میں درج ہوئے تھے۔ اب تک ، روس میں تقریبا 13.99 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ماسکو میں کووڈ- 19 کے 24،187 مریض ہیں۔