امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتہائی اہم آئینی فیصلہ دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ انفرادی ریاستیں ڈونلڈ ٹرمپ کو نومبر کا صدارتی الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتیں۔ اس طرح نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینےکے لیے ٹرمپ کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔









