نئی دہلی، 6 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے مفت راشن اسکیم کو مزید چھ ماہ بڑھانے کا اعلان کیا۔
اروند کجریوال نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔
عام آدمی کو دو وقت کی روٹی ملنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، محترم وزیر اعظم غریبوں کو مفت راشن دینے کی اس سکیم کو مزید 6 ماہ کے لیے بڑھایا جائے۔ دہلی حکومت اپنی مفت راشن اسکیم کو چھ ماہ تک بڑھا رہی ہے‘‘۔
کجریوال حکومت نے یہ فیصلہ مرکز کی طرف سے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جے کے اے وائی ) کے تحت مفت راشن کی تقسیم کو 30 نومبر سے آگے بڑھانے سے انکار کرنے کے بعد لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پی ایم جے کے اے وائی کے تحت حکومت نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (ین ایف ایس اے ) کے تحت 80 کروڑ راشن کارڈ ہولڈروں کو مفت راشن فراہم کرتی ہے۔