کانپور؍دیہات : کانپور دیہات کے گجنیر میں جمعرات کی صبح زبردست سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت ہوگئی، جبکہ پانچ لوگ زخمی ہوگئے،وہیں حادثہ کی اطلاع ہوتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے فوراًزخمیوںکو ضلع اسپتال بھیجا جہاں سے ایک زخمی بچے کوکانپور ریفر کردیاگیاہے۔
بتایا جارہاہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آنے سے کار کا توازن بگڑگیاتھااور کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے لگے درخت سے جاکر ٹکراگئی تھی۔پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق صبح گجینر کے ہردے پور گاؤں کے پاس ایک ارٹیگا گاڑی کے بے قابوہوکر درخت سے ٹکرانے کے سبب چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
زخمیوںمیں ایک بچی انش کی حالت سنگین ہونے کے سبب ڈاکٹر نے فوراً علاج کیلئے ہیلٹ اسپتال کانپور سٹی ریفر کردیا۔ وہیں دیگر چار زخمیوںکی حالت نارمل بنی ہوئی ہے۔ضلع اسپتال میں زخمی ڈرائیور نے پولیس کو بتایاکہ گاڑی چلاتےوقت اسے نیند آگئی تھی اور جب تک وہ کچھ سمجھ پاتا گاڑی بے قاہوکر درخت سے ٹکراگئی تھی۔
ایک بچی کو بھیجاگیا کانپور کے ہیلٹ اسپتال: ایس پی کانپور دیہات بی بی جی ٹی ایس مورتی نے بتایاکہ ایک حادثہ کی اطلاع ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی فوراًپولیس ٹیم کے ساتھ میں بھی موقع پر پہنچا تھاجہاں پر ایک ارٹیگاگاڑی درخت سے ٹکراکر بری طرح سے نقصان زدہ ہوگئی تھی، حادثہ میں جے سنگھ،پریہ سینگر،رنو دیوی وبچی پریہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی، وہیں ارٹیگاگاڑی کا ڈرائیور اور چار بچے شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوراًضلع اسپتال میں بھرتی کرایاگیا تھاجہاں پر سبھی کی حالت نارمل ہے۔