جموں،20 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گرجانے سے اس کا ڈرائیور بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر خونی نالے کی نزدیک بدھ کی صبح ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔