سیول : جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربہ گاہ کے نزدیک آج زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جھٹکے شمالی کوریا کے ذریعہ گزشتہ ستمبر میں شروعاتی دنوں میں کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتورنیوکلیائی تجربہ کے بعد پہلی بار محسوس کئے گئے.
لیکن یہ انسانوں کے ذریعہ تیار کئے جھٹکے نہیں تھے ۔کوریا ئی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.7درج کی گئی ۔زلزلہ کا مرکز شمالی کوریا کے شمال ہما گونگ صوبہ میں پنگوری نیوکلیائی تجربہ گاہ کے قریب زمین کے اندر تین کلو میٹرنیچے تھا۔
دوسری جانب امرایکہ جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)نے بتایا کہ 2.9کی شدت والا یہ زلزلہ زمین کے اندر پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،لیکن اس نے اس کا نیچر بتانے سے انکار کردیا۔