لکھنؤ: اگرکسی بجلی صارف کے میٹرمیں منظور شدہ لوڈ سے زیادہ پایاجاتاہےتومحکمہ خودہی لوڈ کو بڑھائے گانہیں۔ صارف سے لوڈ بڑھانےکیلئے تحریری رضامندی حاصل کی جائےگی۔ صارف کی رضامندی کے بعدہی اس کا بجلی لوڈبڑھایاجائے۔ اس سلسلہ میں کارپوریشن کے ڈائریکٹرکامرشیل اے کے شریواستو نے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ڈائریکٹرنے اپنے احکامات میں کہا ہےکہ میٹرریڈر اور جانچ ٹیم بجلی لوڈ زیادہ پائے جانےپر صارف کےخلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔ بجلی فراہمی ضابطہ 2005میں درج اصولوں کے تحت زیادہ لوڈ ملنےپر صارف کونوٹس دی جائے۔
تین بلنگ سائیکل کے بعد صارف کونوٹس دئےجانے کا اصول ہے۔ ایسےمیں صارف کی رضامندی سے اس سے قبل بھی لوڈبڑھایاجاسکتاہے۔ بجلی لوڈ میں اضافہ کیلئے صارف سے رضامندی فارم بھروانےکے بعد کارروائی کی جائے۔ ڈائریکٹرنےیہ ہدایات تمام کارپوریشنوں پوروانچل، مدھیانچل، دکشنانچل ،پشچمانچل اور کیسکوکوارسال کئے ہیں ۔ہدایات دی گئی ہیںکہ چیکنگ یامیٹرریڈنگ کرتے وقت اگربجلی کےمنظور شدہ لوڈ سے زیادہ لوڈپایاجاتاہےتوصارف سے رضامندی فارم بھرواکر لایا جائےاس کی بنیادپرفوری طورپربجلی لوڈمیں اضافہ کیاجائے۔ میٹر دستیاب ہونے پر پانچ کلوواٹ سےزیادہ لوڈ والے کنکشنوں کے ایک فیزمیٹرکوتین فیزمیٹرسے فوری طورپربدل دیاجائے۔ میٹرلگانے والے ٹی جی ٹی اور معاہدہ جاتی اہلکارکومتنبہ کیاگیاہےکہ اگرمیٹرلگانے کے چھ ماہ کے اندرلوٹ کنکشن کےسبب ٹرمنل پلیٹ گل جاتی ہے توان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
lافسرجائیںصارف کےگھر:- پاورکارپوریشن صدر آشیش گوئل نے ہدایت دی ہےکہ افسرمیٹرریڈرکے ساتھ صارفین کے گھر جائیں جہاں بھی منظورشدہ لوڈ سے زیادہ پایاجائے وہاں صارف کی رضا مندی لیکر بجلی لوڈ بڑھانے کی کارروائی کی جائے۔صارف کوبتایا جائے کہ لوڈ نہ بڑھانے پر بل میں پینالٹی بھی لگتی ہے۔ اس کی معلومات دے کراسے لوڈ بڑھانے کی رضامندی دینے کیلئے تیار کریں۔
جن صارفین کا بل گزشتہ تین ماہ سے مسلسل منظور شدہ لوڈ سے زیادہ آرہاہے انہیں نوٹس دیتے ہوئے لوڈبڑھایاجاسکتاہے۔ چیئرمین کاکہناہےکہ منظور شدہ لوڈکے مطابق کنکشن کالوڈ ہوجانے سے بجلی تقسیم بندوبست کو اپ گریڈکرنے کی کارروائی کی جائےگی جہاں پر لوڈ زیادہ ہوگاوہاں زیادہ صلاحیت کے ٹرانسفارمرلگائے جائیںگے۔ کیبل کی خرابی یا خستہ حال پائےجانےپراسے فوری طورپربدلاجائےگا۔ ایسا ہونےپر غیرضروری فالٹ سے صارفین کو راحت ملےگی۔