بولی وڈ میں کئی شخصیات گوری رنگ کی کریمز کی تشہیر کے خلاف آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں، تو بہت سے سپر اسٹارز ایسے بھی ہیں جو ان کریمز کے اشتہارات میں نشر ہوکر ان کریمز کی تشہیر کررہے ہوتے ہیں۔
اور بولی وڈ اداکار ابھے دیول نے ان تمام اداکاروں کو ان کریمز کی تشہیر کرتے ہیں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ابھے دیول نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بولی وڈ کے کئی نامور اداکاروں کو گوری رنگت کی کریمز کے اشتہارات میں نشر ہونے پر اور یہ پیش کرنے پر کہ خوبصورت گوری رنگت میں ہے، تنقید کا نشانہ بنایا، اناداکاروں میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، شاہد کپور، سونم کپور، ودیا بالن، جان ابراہم وغیرہ شامل ہیں۔
ابھے دیول نے شاہ رخ خان کے ایک اشتہار کی تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اس پر لکھا کہ ‘کنگ خان خود آپ سے کہہ رہے ہیں، ایک مرد ہوکر آپ خواتین کی گوری رنگت کی کریمز کیوں استعمال کررہے ہیں، شاہ رخ خان آپ کو یقیناً مرد بنانا چاہتے ہیں، بس اس عمل میں گوری رنگت ہونا ایک منفی اثر ہے’۔
انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گوری رنگت کی کریم کے ایک اشتہار سے لی گئی تصویر پر بھی تبصرہ کیا۔
انہوں نے لکھا ‘یہ کریم 2 فائدے پہنچاتی ہے، اگر آپ غورکریں تو ان کی آنکھوں کا رنگ بھی اس تصویر میں ہلکا ہوگیا ہے، تو اس کا مطلب اس کریم کو اپنی آنکھوں کے اندر بھی لگالیں، یہ گوری رنگت کی کریم نہیں بلکہ آنکھوں کی لینس ہے، کس کو سرمئی رنگ کی آنکھیں نہیں چاہیے ہوتی؟ کتنی حب الوطن کریم ہے’۔
ابھے ویول نے جان ابراہم کو بھی نہیں بخشا، ان کی ایک اشتہار سے لی تصویر پر ابھے نے لکھا کہ ‘ہم ایک نسل پرست ممالک بالکل نہیں ہیں، اس تصویر میں جان ابراہم ایک کارڈ پکڑے ہوئے ہیں جس میں سفید سے سیاہ رنگ کو پیش کیا گیا، مطلب اس کریم نے سیاہ رنگ دینے کا بھی دعدہ کیا’۔
ابھے دیول نے شاہد کپور، سونم کپور اور ودیا بالن کے گوری رنگت کی کریمز کے لیے کیے گئے اشتہارات کی بھی تصاویر شیئر کی اور ان پر تنقید کی۔