ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ھمسایہ ممالک کو 48 ہزار ٹن فروٹ جوس برآمد کیا گیا ہے۔ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ ایرانی جوس اور کنسٹریٹ کی صنعت نے پچھلے 4 مہینوں کے دوران، مختلف ممالک کو 48 ہزار ٹن سے زائد فروٹ جوس کی برآمدات کی ہیں جن کی مالیت 38 ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔









