اسپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی ایلوس کو ریپ کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنا دی۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ڈینی الویز پر الزام تھا کہ انہوں نے دسمبر 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔









