بارہ بنکی : تھانہ سترکھ علاقہ کے موضع قمر پور واقع بھٹہ کے پاس گھر میں شیوراج یادوولدبشن ساکن موضع قمر پور تھانہ سترکھ ضلع بارہ بنکی کا اپنے والد بشن ولد آنجہانی سنئو سے ملکیت کی تقسیم کو لے کر تنازع ہوگیا۔
تنازع کے دوران شیوراج مذکورہ نے اپنے باپ بشن کو ڈنڈا مار دیا جس سے اس کے باپ بشن کی موقع پر موت ہوگئی۔ اس سلسلہ میں تھانہ سترکھ پر مقدمہ درج ہوا ،
پولیس کی ٹیم کے ذریعہ بشن یادو کے قتل سے متعلق ملزم ؍سگے بیٹے شیوراج یادو ولد بشن ساکن موضع قمر پور تھانہ سترکھ ضلع بارہ بنکی کو گورنمنٹ انٹر کالج ،برولی جاٹا کے پاس سے گرفتار کیاگیا۔ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل چوکور لکڑی کی پاٹی برآمد کی گئی۔