واشنگٹن ،5 جنوری (اسپوتنک) امریکہ کے صوبہ نیو یارک میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئی شکل کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
صوبہ کے گورنر اینڈریو کوومو نے پیر کو ٹویٹ کر کے کہا’’ نیویارک صوبے کی واڈس ورتھ لیب نے سراٹوگا کاؤنٹی کے کورونا سے متاثرشخص میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پہلے کیسز کی تصدیق کی ہے‘‘ ۔
بیان میں مسٹر کوومو نے کہا کہ متاثرہ شخص کی سفری ہسٹری نہیں ملی ہے۔
امریکہ کے کم از کم تین صوبوں میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں۔ امریکہ کے سنٹرفارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا ہے کہ یہ وائرس زیادہ آسانی اور تیزی سے پھیلتا ہے۔