یروشلم، 7 مارچ (؛ اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یروشلم میں ایک چار سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک میں 1989 کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ متاثرہ بچے کو وقت پر قطرے نہیں پلائے گئے جس کی وجہ سے وہ پولیو سے متاثر پایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بیماری کا منبع پولیو وائرس کی ایک قسم ہے، جو تبدیل ہو چکا ہے اور جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے ان کو یہ مرض لاحق ہو سکتے ہیں۔
وزارت نے ان لوگوں کے لیے معمول کے ٹیکے لگانے کی بروقت پیروی کرنے پر زور دیا جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ہے۔
معلومات کے مطابق یروشلم میں وزارت صحت کی علاقائی انتظامیہ نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔