اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد بحرین اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی ہے۔فلائٹ ریڈار نامی ویب سائٹ کے ڈیٹا کے مطابق اسریئر ایئرلائنز کا جہاز ایئربس ‘اے 320’ بدھ کو تل ابیب سے تین گھنٹے کی مسافت کے بعد بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔









