ایران کی ہلال احمر نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ افغانستان روانہ کر دی. اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کے سیکریٹری یعقوب سلیمانی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے ہم نے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ میں 400 خیمے اور 800 دری اور فرش ارسال کئے۔









