الوداع 2020 اور خوش آمدید 2021، سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو نیا عیسوی سال مبارک ہو۔
امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال 2021 کا پہلا سورج آج صبح اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا اور خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کر2020 رخصت ہو گیا۔









