اسکاٹ لینڈ پریمیئر لیگ میں سیلٹک کی ٹیم کے طرفداروں نے اپنی ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہرایا۔
سیلٹک فٹبال ٹیم کے طرفداروں نے فلسطینی پرچم لہرانے کے ساتھ ہی جیت کا یہ جشن ایسی حالت میں منایا کہ اس ٹیم کی تمام کامیابیوں میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے کا عمل ہمیشہ دیکھا گیا ہے۔
سیلٹک فٹبال ٹیم نے لی وینگس ٹن کی ٹیم کو دو گول سے شکست دی اور پینتالیس پوائنٹ کے ساتھ وہ اسکاٹ لینڈ پریمیئر لیگ میں پوائنٹ لیول میں سر فہرست ہے۔
اس ٹیم کے طرفداروں نے فلسطینی پرچم لہرانے کے ساتھ ایسے پلے کارڈ بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ آج کی رات بہت ایسے گھرانے ہیں جہاں غم کا ماحول ہے اور وہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے اپنے بیس ہزار پیاروں کو یاد کر رہے ہیں جبکہ ان پیاروں میں آٹھ ہزار سے زائد تو صرف معصوم بچے ہیں جنھیں غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔