نئی دہلی، 28 فروری ؛ جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے آپریشن گنگا کی پانچویں پرواز پیرکو 249 ہندوستانیوں کو لے کر راجدھانی بخارسٹ سے یہاں لینڈ کیا۔
وزیر خارجہ ایس. جے شنکر نے ٹویٹ کیا، “ہندوستانیوں کو گھر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔”
خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اتوار کو کہا کہ 1,000 ہندوستانی شہریوں کو رومانیہ اور ہنگری کے راستے نکالا گیا اور مزید 1,000 شہریوں کو یوکرین سے سڑک کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔