امریکی صدر کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے حالیہ متنازع بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی نسل پرستی کے خلاف مظاہروں اور کووڈ 19 پر اپنے متنازع ردعمل کی وجہ سے تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔اب امریکی صدر کو اپنے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی طرف سے ‘داخلی حملے’ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق جان بولٹن نے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس کام کو انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں’۔
جان بولٹن کی کتاب ‘The Room Where it Happened’ جسے وائٹ ہاؤس عدالتی حکم سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، میں الزام لگایا گیا ہے کہ ‘ٹرمپ نے چینی صدر سے دوبارہ انتخاب میں کامیابی کے لیے مدد مانگی اور انصاف میں رکاوٹ ڈالی اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔’
خیال رہے کہ جان بولٹن ٹرمپ انتظامیہ میں گزشتہ سال ستمبر تک بطور مشیر فرائض انجام دے رہے تھے۔جان بولٹن نے ‘اے بی سی نیوز’ کو انٹرویو میں بتایا کہ ‘روسی صدر کا خیال ہے کہ وہ ٹرمپ کو ایک مچھلی کی طرح کھیل سکتے ہیں’۔
"I don't think he's fit for office," former national security adviser John Bolton says of Pres. Trump. "I don't think he has the competence to carry out the job."
Watch more from Bolton's interview with @MarthaRaddatz Sunday at 9|8c. https://t.co/D2NIAHWJD9 pic.twitter.com/EnTqqrsnwr
— ABC News (@ABC) June 18, 2020