سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔ سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی ذمہ داری امریکی پابندیوں پرعائد ہوتی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ ایران عوام کے تعاون سے تمام مشکلات پرقابو پالے گا اور ایرانی عوام امریکی حکومت کے جرائم کو فراموش نہیں کریں گے ۔