فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے برطانیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت سلیکن ویلی کمپنیوں جیسے گوگل، نیٹ فلکس، ایپل اور فیس بُک وغیرہ کے ضوابط سے متعلق اپنے موقف میں نرمی نہیں لانی تو وہ برطانیہ میں اپنی سرمایہ کاری کو ختم کردیں گے۔
زکربرگ نے شکایت کی کہ برطانیہ کی حکومت “ٹیکنالوجی مخالف” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ شاید ان دو ممالک میں سے ایک بن جائے جس کا وہ دورہ نہیں کرسکتے۔
زکربرگ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں جعلی خبروں کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب فیس بک کوئی اور یورپی خطے میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کررہا ہے کیونکہ کمپنی کو کامنز کلچر سلیکٹ کمیٹی کی کراس پارٹی کی جانب سے بدنامی کا سامنا ہے۔