فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نفرت انگیز بیانات سے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز بیانیے کا بنیادی نشانہ مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایک ارب 90 کروڑ مسلمانوں اور ان کی حرمت کی توہین کی گئی جس سے صرف انتہا پسندی کو تقویت ملے گی۔
دوسری جانب عراق میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔
Muslims are the primary victims of the "cult of hatred"—empowered by colonial regimes & exported by their own clients.
Insulting 1.9B Muslims—& their sanctities—for the abhorrent crimes of such extremists is an opportunistic abuse of freedom of speech.
It only fuels extremism.
— Javad Zarif (@JZarif) October 26, 2020