لکھنؤ: اٹونجہ میں دن دہاڑے تاجر پر فائرنگ کرکے روپئے لوٹنے والے بدمعاشوں کی سنیچر کی دیر رات پولیس سے تصادم ہوگیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگنے اور دوسرے کو پولیس نے موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔
ڈی سی پی شمال پربھاری پربل سرتاپ سنگھ کے مطابق 22 مئی کو ہوئی واردات میں شامل لٹیروں کو پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کررہی تھی۔ کرائم برانچ کی ٹیم بھی لگی تھی جسے سنیچر کی رات بدمعاشوںکی لوکیشن اٹونجہ- کرسی روڈ پر ملی۔ رات قریب 05:2 پر مہونا بڑی نہر پلیا کے پاس موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ نظر آئے جنہوںنے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میںبارہ بنکی باشندہ ادیب کے پیر میںگولی لگی۔ بھاگنے کی کوشش میں بدمعاشوںکی موٹرسائیکل بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ ڈی سی پی نے بتایاکہ ادیب کےساتھ گڑمبا باشندہ ریحان غازی بھی لوت میں شامل تھا۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزموں کےپاس سے لوٹ کے بچے 8300 روپئے، دو ناجائز طمنچے دیسی، 315 بور، دو کھوکھا کارتوس، دو زندہ کارتوس، ایک مس فائر کارتوس ، تین موبائل اور واردات میں استعمال پلسر موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر شمال جتیندر دوبے نے بتایاکہ بدمعاشوں کی تلاش میں کرائم برانچ سرویلانس اور مقامی تھانہ سے کل چار ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔
بارہ بنکی ضلع کے کرسی تھانہ کےتحت آڈواری گاؤں باشندہ ادیب پر 12 مقدمے درج ہیں۔ سال 2023 میں بارہ بنکی کی کرسی پولیس نےاس پر گینگیسٹر کی کارروائی کی تھی۔جب کہ ساتھی ریحان غازی کے خلاف اٹونجہ، گڑمبا اورجانکی پورم تھانہ میں چار مجرمانہ مقدمہ درج ہیں۔
واردات کے چوتھے دن پولیس کو ملی کامیابی
22مئی کی دوپہر قریب 15:12 منٹ پر نقاب پوش بدمعاشوںنے اٹونجہ کے کسرنا گاؤں باشندہ غلہ تاجر محمد حارث کی دکان میں گھس کر اس پر طمنچے سے گولی چلادی تھی۔ غنیمت تھی کہ نشانہ مس ہوگیا اور گولی دیوار میں دھنس گئی تھی جس کےبعد لٹیرے پھر سے طمنچہ میں دوسری کارتوس لوڈ کرنے لگے تب غلہ تاجر بدمعاشوں کو دھکا دیتے ہوئے دکان سے باہر بھاگ گئے تھے۔ اس کے بعد لٹیرے دکان میںرکھی 20ہزار روپئے کی نقدی لوٹ کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔
ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر شمال (اے ڈی سی پی)جتیندر دوبے نے بتایاکہ واردات کےبعد پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں مسلسل چھان بین کررہی تھی۔ سنیچر کی رات پولیس کو بدمعاشوں کے بارے میںبالکل سٹیک اطلاع ملی۔ اطلاع کی بنیادپر پولیس اٹونجہ علاقہ میں بیریکیڈنگ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی تبھی موٹرسائیکل لٹیرے وہاں پہنچے۔
بدمعاش پولیس کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے لگے پیچھا کرنے پر بدمعاشوں نے پولیس پر گولی چلادی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے ادیب کے پیر میں گولی ماری جب کہ ریحان غازی نے خود سپردگی کردی۔