کانپور : حال ہی میں کانپور دورے پر وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہاتھا کہ آپ محفوظ ہیں اور کانپور کے لوگوں کوبھی اس وقت محفوظ سمجھنا چاہئے جب تک کہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔اس کے لئے پولیس انتظامیہ ہے جوعوام کی مددکے لئے تیار ہے۔
پارلیمانی انتخاب میں شکست کے بعد یوپی میںنظم ونسق کے سلسلہ میں اکھلیش یادو بیک فٹ پر آگئے ہیں۔روزانہ جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔جرائم پیشہ افراد کو پولیس کا خوف نہیں ہے۔
اسی سلسلہ میں منگل کی دیررات شاطر بدمعاشوں نے ایک واردات کو انجام دیتے ہوئے صراف تاجر کو لوٹ لیا۔لٹیرے اپنے چہروں پر نقاب ڈالے ہوئے تھے۔صراف سے تقریباً بدمعاشوں نے ۸لاکھ روپئے کے زیورلوٹ لئے۔خبر کے مطابق نواب گنج تھانہ علاقہ کا باشندہ صراف ایشوگپتا منگل کی دیررات اپنی موٹرسائیکل سے گھر جارہاتھااسی دوران موٹرسائیکل پر سوارچارنقاب پوش بدمعاشوں نے اسے روک لیا اور طمنچہ دکھاکر اس کا بیگ چھین لیا اور فرارہوگئے۔ایشوگپتا نے بتایا کہ بیگ میں ۲۵۰گرام سونا اور ۷۰۰گرام چاندی تھی جس کی قیمت تقریباً۸لاکھ روپئے ہے۔ایشو نے واردات کی اطلاع تھانہ میں تحریری طور پر دی۔جس کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی لیکن بدمعاشوں کا سراغ نہیں مل سکا۔پو
لیس نے واردات کی رپورٹ درج کرلی ہے۔