فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا سہرا فلسطینی عوام اور اُن کی مزاحمت کے نام کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی ’استقامت‘ اور اس کی اپنی ’مزاحمت‘ کا نتیجہ ہے۔









