نئی دہلی: پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے نوٹ بندی کی وجہ سے لوگوں کو ہونے والی مشکلات کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی سے اس فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔
کیپٹن سنگھ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں نوٹ بندی کی وجہ سے ملک کی عوام کو ہونے والی پریشانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو لوگوں کے حقوق کا استحصال قرار دیا اور کہا کہ نوٹوں کی قلت کے مدنظر حکومت کو نوٹ بندی کا فیصلہ واپس لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کرکے حکومت نے لوگوں کی بنیادی حقوق تلفی کی ہے ۔
اس کے اس فیصلے کی وجہ سے کئی لوگوں کی جان چلی ہے گئی اور پورے ملک کی عوام اپنی ہی جمع کر کے رکھی گئی رقم میں سے چند ہزار حاصل کرنے کے لئے بینکوں کی قطاروں میں کھڑی ہے ۔