نئی دہلی، 12مارچ (یو این آئی) شہری ہوابازی کے وزیرمملکت ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہا کہ پورے ملک میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے حکومت نے گزشتہ تین برس میں کئی اقدامات کئے ہیں۔
مسٹر پوری نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی چیک ان گیٹوں کی تعداد بڑھا کر تقریباََ دو گنا کردی ہے۔ ایئر لائنوں کو ویب چیک ان کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوائی اڈوں پر سیلف چیک ان کے لئے کامن یوز سیلف سروس (سی یو ایس ایس) کیوسک لگائے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے مسافروں کے بورڈان وقت میں کافی کمی آئی ہے جس کے نتیجہ میں مسافر آسانی کے ساتھ اور بلارخنہ سفر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہتر مسافر سہولت اور ہوائی اڈہ سہولیات میں بہتری کرتے ہوئے مفت وائی فائی، کھانے پینے کے چیزوں کے اسٹال، مفت پینے کا پانی، ایکزیکیوٹیو لانج، اسموکنگ لاونج، ٹوائلیٹ، ویلنیس سنٹر وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔