لکھنؤ: گورنر آنندی بین پٹیل نے ملک کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ، پی وی نرسمہا رائو اور زرعی سائنسداں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو پس از مرگ ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز ’بھارت رتن ‘ سے سرفراز کئے جانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ پوری زندگی کسانوں کے حق ، ان کی ترقی اور بہبود کی آواز بنے رہے۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ و ملک کے وزیر داخلہ کے طور پر ان کا عہدکار متاثر کن تھا۔ گورنر نے کہا کہ ملک کے معاشی اصلاح کیلئے جانے والے آنجہانی پی وی نرسمہا رائو سیاست کے ساتھ ساتھ کئی لینگویج کے ماہرتھے اور انہوں نے ملک کی معاشی ترقی کی سنگ بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سبز انقلاب کیلئے آنجہانی ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھ نے ملک کو فوڈ سیفٹی کی پیداوار میں خودکفیل بنانے اور کسانوں کو مضبوط بنانے میں اہم تعاون کیا۔