کڑپہ : بندو ق کے اتفاقی طور پر چل جانے کے سبب ایک پولیس کانسٹبل ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مہلوک کانسٹبل چندرشیکھرریڈی کی بندوق اس وقت اس کے گھر میں اچانک چل پڑی جب وہ اپنے ہتھیار کی صفائی کررہا تھا۔ اسے فوری طور پر پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
مہلوک کانسٹبل نے قبل ازیں وزیر سی آدی نارائن ریڈی کے گن مین کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رمس منتقل کردیا۔