اگر سعودی عرب کے شہزادوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو شاید آج کل کے محمد بن سلمان سے زیادہ اکیلا کوئي شہزادہ نہیں ملے گا۔ بن سلمان، جو قانونی ولی عہد محمد بن نائف کو کنارے لگا کر، بیعت کونسل کو ٹھینگا دکھا کر اور آل سعود خاندان کی تمام روایات کو توڑ کر ولی عہد بن گئے تھے، آج شاید سب سے الگ تھلگ اور اکیلے پڑ چکے سعودی شہزادے ہیں، البتہ ان کے قریبی افراد انھیں سائبر اسپیس کی رپورٹوں کے ذریعے مستقبل کی طرف سے پرامید بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔









