بیلجیئم: لگ بھگ 80 برس تک زبان زدِ عام رہنے والی ایک داستان کی گزشتہ ہفتے تصدیق ہوئی ہے۔ بیلجیئم کے ایک شہر کے مرکزی فوارے کے نیچے سے شہر کے میئر کا دل برآمد ہوا ہے۔

بیلجیئم کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے شہر ورویئرس کے مرکزی فوارے کی مرمت کے دوران ایک صندوق برآمد ہوا ہے جس میں سو سال قبل فوت ہوجانے والے میئر پیئرے ڈیوڈ کا دل موجود تھا۔ ایتھانول میں ڈوبا ہونے کی وجہ سے یہ دل بوسیدگی سے محفوظ رہا ہے۔









