فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ کسی طرح کے تعلقات قائم کرنا ملت فلسطین اور اس کے موقف اور مفادات کے منافی اور غداری ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سینیئر رہنما ماہر صلاح کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سلسلہ گذشتہ برسوں میں بھی جاری رہا ہے اور بعض عرب ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے ثقافت، تجارت، کھیل، حتی دین اور صحافت کے عنوان سے صیہونی حکومت سے قریب ہونے کی کوشش کی ہے۔









