غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز آج سے امریکی سینیٹ میں ہوگا جبکہ ٹرمپ کے وکلا نے مواخذے کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران واشنگٹن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی سیاسی مفادات کے لیے ڈرامہ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی گئی تھی، 232 ارکان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیئے اور 197 ارکان کانگریس نے مواخذے کی مخالفت کی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 10 ارکان نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ڈیمو کریٹس کی جانب سے پیش کیے گئے مواخذے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگریس کی عمارت پرحملے اور شہریوں کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام ہے جبکہ ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر تھے جنہیں دوسری بار مواخذے کا سامنا ہوگا۔