سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کے استحکام کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے بعض علاقوں میں صیہونیوں کو سیر و تفریح کے لئے آنے کی اجازت دینے جا رہا ہے۔ یہ انکشاف خود صیہونی ذرائع ابلاغ نے کیا ہے۔
ارنا نیوز کے مطابق صیہونی ویب سائٹ گلوبس نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان تیران اور صنافیر نامی اپنے دو جزیروں کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں اور وہ وہاں پر سیر و تفریح کے لئے غاصب صیہونی باشندوں کو بھی آنے کی اجازت دے دیں گے۔