رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی عوام کبھی بھی عزیز شہداء کی یاد کو زمان گزرنے کے ساتھ فراموش نہیں کریں گے۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی عوام کبھی بھی عزیز شہداء کی یاد کو زمان گزرنے کے ساتھ فراموش نہیں کریں گے۔
قائد انقلاب اسلامی کے دفتر حفظ و نشر آثار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کبھی عزیز شہداء اور مجاہدوں کی یاد کو نہیں بھولیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہداء دفاع مقدس کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ شہیدوں نے ہماری نسلوں کو خناس اور شیطان صفت دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے کی ہمت، شجاعت اور عزم و حوصلہ عطا کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایاکہ ایرانی قوم اپنے عزیز شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھےگی اور یہ لوح ہمیشہ شہادت اور شہیدوں کے عنوان سے مزین رہےگي۔
یہ تاریخی ذخیرہ ہماری نسلوں میں ہمیشہ امید ، ہمت اور جرائت عطا کرےگا اور حق و عدل و انصاف اور الہی محاذ کو عظیم کامیابیاں نصیب ہوں گی۔