آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نیمۂ شعبان کی مناسبت سے اپنے حالیہ خطاب میں کورونا کے حادثے کو پوری دنیا کی حکومتوں اور اقوام عالم کے لئے ایک امتحان قراردیا اور فرمایاکہ در حقیقت اس حادثے میں حکومتوں اور قوموں دونوں کا امتحان ہے.
البتہ ایران کے عوام اس امتحان یعنی کورونا جیسی ماڈرن بیماری کے مرحلے میں سربلند اور سرخرو رہے ہیں اور اس مہم میں ملک کے سبھی سول اور عسکری اداروں اور عوام نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے-