مقبوضہ بیت المقدس؛ اسرائیلی فوج نے قبلہ اول کی بے حرمتی پر احتجاج کرنے والی 17سالہ لڑکی جو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی کارروائی میں 2فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب کویت میں ’یوتھ فار القدس‘نے الارادہ اسکوائر ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔
احتجاج میں مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نمازیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ کویتی اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے یکجہتی جلوس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کی تحسین کی ۔
شرکانے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمسجد اقصیٰ کے لیے جان قربان کرنے کے نعرے درج تھے۔ شرکا کا کہناتھا کہ ہم ناانصافی اور ظلم کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت میں کھڑے ہیں۔