قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مجرمانہ غندہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا اور قبلہ اول کو نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا گیا۔
فلسطینی محکمہ اوقاف اور فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی پولیس کی بڑی تعداد نے مشرقی بیت المقدس میں داخل ہونے کے بعد مسجد اقصیٰ کو اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کو زدو کوب کیا گیا اور انہیں اشتعال انگیز انداز میں وہاں سے نکال دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد فلسطینی نمازیوں نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کرنے سے قبل تمام داخلی دروازوں کے باہر خار تاریں لگا دیں۔