عراق میں داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی آخری رسومات کی ادائيگی کے بعد تدفین کردی گئی۔
عراق میں ایزدی کمیونیٹی کے 104 افراد کی لاشوں کو فرانزک لیب سے شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے پیاروں کو شمالی علاقے کے گاؤں کوچو میں سپرد خاک کر دیا۔









