اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر خاکی کو حضرت امام خمینی (رہ) کی ضریح کے اندر سپردخاک کردیا گیا ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ادا کی اس موقع پر تینوں قوا کے سربراہان بھی موجود تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر خاکی کو حضرت امام خمینی (رہ) کی ضریح کے اندر سپردخاک کردیا گیا ہے۔ ۔اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں اپنے دیرینہ دوست اور مجمع تشخیص مصلحت نظآم کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازء میں عوام کی بڑی تعداد اور اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ صدرحسن روحانی، اسپیکر لاریجانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی نے شرکت کی۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے پیکر خاکی کو حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں سپردخاک کردیا گيا ہے۔واضح رہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا اتوار کی رات 82 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل ہوگیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم ہاشمی رفسنجانی کو اپنا دیرینہ دوست، ساتھی، ہمفکر،ہمرزم ،ہمدرد قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم نے مشترکہ اہداف کے لئے سخت اور دشوار شرائط مین ایکدوسرے کا بھر پور تعاون کیا۔