رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ صیہونی حکومت کی سیاسی اور اقتصادی رگ حیات کاٹ کر اس سے اپنا ہر طرح کا رابطہ منقطع کرلیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے انقلابی تحریک اور مسلط کردہ جنگ کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تہران کے شہدا کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے غزہ جیسے انتہائی اہم مسئلے پر اسلامی ملکوں کے رویہ اور کارکردگی پر تنقید کی۔









